فاسٹ بولر حسن علی بھارت کی لڑکی کو دل دے بیٹھے

 لاہور: شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کے  بھارت کا داماد بننے کا امکان ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی ہریانہ کی لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں۔ ذرائع کےمطابق رشتہ طے کرنے کے لیے دونوں خاندانوں میں باقاعدہ رابطہ ہوا ہے۔

بھارتی لڑکی ایک ایئر لائن میں فلائٹ انجینئر ہے۔ ہاں ہونے پر شادی دبئی  میں اگست کے تیسرے ہفتے ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب  فاسٹ بولر حسن علی کا موقف ہے کہ  بات چیت ضرور چل رہی ہے لیکن ابھی  کچھ طے نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حسن علی سے پہلے شعیب ملک کی شادی بھارتی  ثانیہ مرزا سے ہوچکی ہے۔

The post فاسٹ بولر حسن علی بھارت کی لڑکی کو دل دے بیٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں