منفرد انداز میں بولنگ، رومانین کھلاڑی کی حمایت میں شین وارن سامنے آگئے

ایمسٹرڈیم: یوریپیئن ٹی 10 لیگ میں منفرد انداز میں بولنگ کرنے والے رومانین بولر پاویل فلورین کی حمایت میں سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن سامنے آگئے۔

پاویل نے ڈرئیوکس کرکٹ کلب اور کلج کے درمیان میچ میں کچھ دلچسپ فل ٹاس گیندیں کرائیں، ایک اوور میں انھیں 13 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی، ان کے مضحکہ خیز بولنگ اسٹائل کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچی ہوئی ہے۔

دوسری جانب شین وارن نے کہاکہ کرکٹ ایک خوبصورت کھیل اور اس کو دلچسپ بنانے والے ہر پلیئرکو میں مبارکباد دیتا ہوں، اس سے قبل ڈیمرٹی مسکرنہاس بھی پاویل فلورین کی حمایت کرچکے ہیں۔

The post منفرد انداز میں بولنگ، رومانین کھلاڑی کی حمایت میں شین وارن سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں