اسلام آباد: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے استعفی کا معاملہ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کا ہے۔
اسلام آباد میں قومی ٹیم کے اسپنرز عماد وسیم اور شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں درست نہیں، ہم ٹیم ورک کے طور پر کھیلے جب کہ میچ کے دوران کوچ کا کردار کم ہوتا ہے، کھلاڑی نے ہی پرفامر کرنا ہوتا ہے اور کپتان اور کھلاڑی فیصلہ کرتے ہیں۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ عمران خان بڑے سوچ کے مالک ہیں لیکن ہمیں ورلڈکپ کے دوران وزیراعظم کا کوئی پیغام نہیں آیا اور بھارت کے خلاف میچ کو ہماری قوم جنگ کی طرح لیتی ہے، بھارت سے شکست کے بعد ہم پر بہت دباؤ تھا، سرفراز احمد نے بھارت کے میچ کے بعد خود میٹنگ بلائی تھی جس میں سرفرازنے کہا ہمیں ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا ہے۔
عماد وسیم نے کہا کہ رن ریٹ کا ایشو تھا لیکن پہلا میچ ہم بری طرح ہارے تھے اور میں قسمت کے بجائے محنت پر یقین رکھتا ہوں، افغانستان کے خلاف میچ میں شائقین کو تحمل کا مظاہرہ کرناچا ہیے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں آل راؤنڈر نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے استعفی کا معاملہ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کا ہے۔
دوسری جانب شاداب خان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف میچ ہارنے سے ہمیں افسوس ہے۔
The post سرفراز احمد کے استعفیٰ کا معاملہ کرکٹ بورڈ کا ہے، عماد وسیم appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل