پرتھوی شا کا ڈوپنگ میں پابندی کے دورانیے میں آئی پی ایل کھیلنے کا انکشاف

 ممبئی:  بھارتی بیٹسمین پرتھوی شا کا ڈوپنگ میں پابندی کے دورانیے میں آئی پی ایل کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز ان پر ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام رہنے کی وجہ سے 8 ماہ کی پابندی عائد کرنے کا اعلان ہوا، جس کا آغاز رواں برس 16 مارچ سے ہوچکا جبکہ اختتام 15 نومبر کو ہونا ہے، اب انکشاف ہواکہ جس مدت کو بی سی سی آئی نے ان کی پابندی کا عرصہ قرار دیا وہ اس وقت آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی میں مصروف تھے۔

بورڈ کے کچھ آفیشلز نے نہ صرف اس پابندی کے دورانیے پر سوال اٹھائے بلکہ اسے شرمناک بھی قرار دیا۔

The post پرتھوی شا کا ڈوپنگ میں پابندی کے دورانیے میں آئی پی ایل کھیلنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں