کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

چیسٹرلی اسٹریٹ: ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے آج انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کا میچ پاکستان، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر نیوزی لینڈ آج کا میچ جیت گیا تو اور پاکستان نے جمعہ کو بنگلا دیش کو ہرادیا تو قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں انگلش ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں رسائی بہت مشکل ہوجائے گی، انگلینڈ کے میچ جیتنے کے بعد اگر پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے میچ جیت جاتی ہے تو پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ اس صورتحال میں لازم ہے کہ نہ صرف نیوزلینڈ انگلینڈ سے میچ بڑے مارجن سے ہارے بلکہ قومی ٹیم کو بنگلا دیش کو بھی بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

The post کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں