لارڈز: بنگلا دیشی ٹیم کےہیڈ کوچ اسٹیو رہوڈز کا کہنا ہےکہ یہ نہیں بتاسکتا کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے، صرف میچ جیتنا ہدف ہے۔
لارڈز میں ٹریننگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوے کوچ نے واضح کیا کہ پاکستان کو ہراکر اچھی یادوں کے ساتھ جانا چایتے ہیں ہم پر کوہی پریشر نہیں البتہ پاکستانی ٹیم دباؤ میں کھیلے گی۔
اسٹیو رہوڈز نے کہا کہ لارڈز کے تاریخی گراونڈ پر پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ آسان نہیں ہوسکتا، دونوں ٹیموں کی خواہش ہے کہ آخری میچ جیت کر ورلڈ کپ اچھے نتیجے کے ساتھ گھر لوٹیں۔ پاکستان ٹیم کے پاس ابھی سیمی فائنل میں جانے کا چانس ہے ،ہمارے ذہن میں یہ چیز ہے اور اس کو سامنے رکھتے ہوے پلاننگ کریں گے۔
ایک سوال پرکوچ نے جواب دیا کہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتا کہ ہم ٹاس جیت کر کیا کریں گے، ہمارا فوکس بس میچ جیتنے پر ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف جیت بنگلا دیش کیلئے کافی اہم ہوگی ۔
مشرقی مرتضی کے آخری ورلڈ کپ کے حوالے سےان کا کہنا تھاکہ وہ اس ورلڈ کپ کے بارے میں کافی جذباتی ہے لیکن ایسا وقت ہر کرکٹر پر آتا ہے اور کسی کے نہ ہونے سے زندگی رکتی نہیں جس نے آنا ہے اسے ایک دن میدان سے رخصت بھی ہونا ہے۔ ہمیں اسی چیز کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔
The post یہ نہیں بتا سکتا کہ ٹاس جیت کر کیا کریں گے، بنگلادیشی کوچ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل