کراچی: پاکستان کے حزیفہ ابراہیم نے بورنیو جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائشیا میں ہونے والی انٹرنیشنل جونیئر رینکنگ کی حامل بورنیوجونیئر انٹرنیشنل گولڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2019 کے فائنل میں 15 سالہ محمد حزیفہ ابراہیم نےاپنے ہم وطن اور یوایس اوپن جونیئرچیمپئن شپ کے فائنلسٹ حمیم احمد کو کسی دقت کے بغیر0-3 سے زیرکرلیا۔
حزیفہ نے اپنے حریف کے خلاف 30 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 5-11،4-11 اور9-11سے کامیابی پاکر ٹائٹل اپنے نام کیا، قبل ازیں سیمی فائنل میں حزیفہ ابراہیم نےملائشیا کے کھلاڑی روسلان ایمن کو 0-3 سے زیر کیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی کے نجی تعلیمی ادارہ میں زیر تعلیم محمد حزیفہ نے 20 واں انٹرنیشنل جونیئر ٹائٹل جیتا ہے۔
The post پاکستان کے حزیفہ ابراہیم نے بورنیو جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل