چیئرمین پی سی بی نے فرنچائزز کی شکایات دور کرنے کا عزم کر لیا

کراچی:  چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل فرنچائزز کی شکایات دور کرنے کا عزم کر لیا، انھوں نے مالکان کو ملاقات کیلیے  پیرکو لاہور مدعو کیا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائزز نے چوتھا ایڈیشن کئی ماہ قبل ختم ہونے کے باوجود گورننگ کونسل کی میٹنگ نہ بلائے جانے پر اعتراض کیا تھا،انھیں کئی معاملات پر تشویش اور اپنے مسائل حل کرانا چاہتی ہیں، اس حوالے سے خبریں سامنے آنے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تمام فرنچائززکے مالکان کو اگلے ہفتے لاہور آنے کی دعوت دی ہے، پیر کے اس اجلاس میں وہ شکایات سن کر ازالے کی کوشش کریں گے،  البتہ اب تک اگلی گورننگ کونسل میٹنگ کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ فرنچائزز کو بینک گارنٹی، آمدنی میں حصے سمیت کئی معاملات پر بورڈ سے بات کرنا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بعض ٹیموں نے بورڈ کو لیگ کے آدھے میچز یو اے ای میں ہی کرانے کی تجویز دینے کا فیصلہ کرلیا،ان کا خیال ہے کہ پورا ایونٹ پاکستان میں کرانا مناسب نہیں رہے گا، زیادہ عرصے تک غیرملکی پلیئرز کو یہاں رکنے پر قائل کرنا آسان نہیں ہے، میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رہنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین احسان مانی کسی صورت اس بات کو تسلیم نہیں کریں گے، وزیر اعظم اور بورڈ کے سرپرست اعلیٰ عمران خان کی ہدایت پر وہ مکمل لیگ پاکستان میں کرانے کا اعلان کر چکے،اس حوالے سے ابتدائی کام کا آغاز بھی ہو چکا اور وینیوز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

The post چیئرمین پی سی بی نے فرنچائزز کی شکایات دور کرنے کا عزم کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں