’’فوجی‘‘ دھونی پر ڈیوڈ لائیڈ کے ایموجیز، بھارتی شائقین کے تن بدن میں آگ لگ گئی

 ممبئی:  مہندرا سنگھ دھونی کی فوجی ٹریننگ والی ٹویٹ پر ڈیوڈ لائیڈ کے مسکراتے ایموجیز نے بھارتی شائقین کے تن بدن میں آگ لگا دی۔

پیراشوٹ رجمنٹ میں اعزازی کرنل کے عہدے پر فائز دھونی نے فوجی ٹریننگ کیلیے دورئہ ویسٹ انڈیز سے دستبرداری اختیار کی، اس حوالے سے ٹویٹ پر انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے 2 جوائے ایموجیز پوسٹ کیے جن کی آنکھوں سے ہنس ہنس کرآنسو نکل رہے تھے۔

اس پر بھارتی شائقین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کچھ کا کہنا تھا کہ لائیڈ کو دھونی کا احترام کرنا چاہیے۔

The post ’’فوجی‘‘ دھونی پر ڈیوڈ لائیڈ کے ایموجیز، بھارتی شائقین کے تن بدن میں آگ لگ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں