کیویز نے ورلڈ کپ پلیئرز کو ایک پیمانے میں تول دیا

ویلنگٹن: کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے ورلڈ کپ پلیئرز کو ایک ہی پیمانے میں تول دیا، 3 ملین ڈالر کی انعامی رقم پورے اسکواڈ میں یکساں طور پر تقسیم کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل ٹائی ہونے کے باوجود کم بائونڈریز کی وجہ سے رنر اپ قرار دیتے ہوئے آئی سی سی نے 3 ملین ڈالر انعامی رقم دی، انگلینڈ کو ٹرافی کے ہمراہ 6 ملین ڈالر ملے۔

کیویزکی جانب سے یہ رقم اپنے تمام 15 رکنی اسکواڈ میں برابر تقسیم ہو گی جبکہ کچھ حصہ سپورٹنگ اسٹاف کو بھی ملے گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت تمام ٹورنامنٹس سے حاصل ہونے والی رقم پورے اسکواڈ کو ملتی ہے۔

یہی اصول ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم پر بھی لاگو ہوگا۔ اس یکساں تقسیم کا مطلب یہ ہوا کہ ایونٹ میں ایک بھی میچ نہ کھیل پانے والے بیک اپ وکٹ کیپر ٹام بلنڈیل بھی کپتان کین ولیمسن کے برابر 1 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالر حاصل کریں گے جنھوں نے 10 میچز میں 578 رنز اسکور کیے تھے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے فائنل میں ہونے والی امپائرنگ غلطی پر بحث یہ کہہ کر سمیٹ دی کہ میچ آفیشلز بھی انسان ہوتے ہیں، اب ایسی باتوں سے نتیجہ تبدیل نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ امپائرنگ غلطی سے جو ایک اضافی رن حریف ٹیم کو ملا وہ ہماری شکست کا باعث بنا۔

The post کیویز نے ورلڈ کپ پلیئرز کو ایک پیمانے میں تول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں