ٹی ٹوئنٹی کے دور میں ون ڈے کرکٹ نے اپنی اہمیت منوالی، چیپل

سڈنی:  ٹی 20 کے دور میں ون ڈے کرکٹ نے ایک بار پھر اپنی اہمیت منوالی، آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل کہتے ہیں کہ پل پل رنگ بدلتی ڈرامائی صورتحال صرف اسی فارمیٹ میں دیکھی جاسکتی ہے۔

فائنل میں ٹائی مقابلے کے بعد فاتح کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل پوزیشن کی بنیاد پر ہونا چاہیے تھا، ڈی آر ایس نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ چیپل نے اپنے کالم میں کہا کہ ورلڈ کپ 2019 کا سب سے مثبت پہلوٹی 20 کی کامیابی سے متاثر ایک یا ان تمام ایڈمنسٹریٹرز کیلیے یاددہانی ہے کہ ون ڈے میں کتنی بہترین کرکٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

ایک روزہ کرکٹ میں کھیل کے دوران آپ کو خراب صورتحال سے باہر آنے کا موقع ملتا ہے، آپ تکنیکی حربے آزماتے ہیں، بولرز اور فیلڈرز پر حد بندی کے باوجود ایک اچھا بولنگ اسپیل ممکن ہے، اچھی پرفارمنس سے کتنا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، بدستور اس میں فیلڈنگ اور وکٹوں کے درمیان رننگ اپنی اہمیت رکھتی ہے، ورلڈ کپ کے فائنل میں ہمیں یہ سب کچھ دیکھنے کو ملا تاہم آخر میں فاتح کے تعین کیلیے استعمال کیے گئے پیمانے سے تنازع بھی رہا، بہتر راستہ یہ تھا کہ مقابلہ ٹائی ہونے کی صورت میں فاتح کا تعین ابتدائی راؤنڈ میں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن پر کیا جاتا۔

The post ٹی ٹوئنٹی کے دور میں ون ڈے کرکٹ نے اپنی اہمیت منوالی، چیپل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں