ہربھجن سنگھ کھیل رتنا کیلیے اپنی نامزدگی مسترد ہونے پر بھڑک اٹھے

 ممبئی:  بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کھیل رتنا کیلیے اپنی نامزدگی مسترد ہونے پر بھڑک اٹھے، انھوں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

وزارت کھیل نے گزشتہ دنوں ان کی نامزدگی تاخیر سے موصول ہونے کی وجہ سے مسترد کردی تھی۔ ہربھجن نے کہاکہ میں نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیے کاغذات پُر کرکے 20 مارچ کو ہی جمع کرادیے تھے پھر ان کو آگے بڑھانے میں تاخیر کیوں کی گئی۔

انھوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے اس معاملے کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا جنھوں نے اسے تسلیم کر لیا ہے۔

The post ہربھجن سنگھ کھیل رتنا کیلیے اپنی نامزدگی مسترد ہونے پر بھڑک اٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں