ٹیسٹ چیمپئن شپ پاکستان کیلیے ’سانپ سیڑھی‘ کا کھیل

 دبئی: ٹیسٹ چیمپئن شپ پاکستان کیلیے ’سانپ سیڑھی‘ کا کھیل ثابت ہوگی جب کہ 5 سیریز صرف 2 میچز پر مشتمل ہونے کی وجہ سے زیادہ پوائنٹس جیتنے کا موقع میسر ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے پوائنٹس کی تقسیم کا دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے، اس میں میچز کی تعداد 2 ہو یا 5 مجموعی پوائنٹس 120 ہی ہوں گے۔ 2 میچز کی سیریز میں فتح پر 60 پوائنٹس، ٹائی پر 30 اور ڈرا پر 20 پوائنٹس ملیں گے، 3 میچز میں فتح پر 40 پوائنٹس، ٹائی پر 20 اور ڈرا پر 13 پوائنٹس حاصل ہوں گے۔ 4 میچز کی سیریز میں کامیاب ٹیم کو 30، ٹائی پر 15 اور ڈرا پر 10 پوائنٹس ملیں گے۔ اسی طرح 5 میچز کی سیریز میں ہر مقابلے میں فتح پر 24، ٹائی پر 12 اور ڈرا پر 8 پوائنٹس حاصل ہوں گے۔

پاکستان کی 2 برس کے اس دورانیے میں 5 سیریز صرف 2 میچز پر مشتمل ہیں،گرین کیپس  رواں برس سری لنکا (ہوم)  اور آسٹریلیا (اوے)، آئندہ سال بنگلہ دیش (ہوم) ، نیوزی لینڈ (اوے) اور 2021میں جنوبی افریقہ سے (ہوم) سیریز کھیلیں گے۔ اس دوران اگلے سال انگلینڈ سے 3 ٹیسٹ میچز کی اوے سیریز بھی شیڈول ہے۔

اس حساب سے پاکستان کو 2 میچز کی ایک سیریز میں کلین سوئپ سے 120 پوائنٹس مل جائیں گے، ایک میچ جیتا تو 60 پوائنٹس پکے لیکن اگر شکست ہوئی تو پھر اتنے ہی پوائنٹس سے ہاتھ بھی دھونا پڑیں گے۔

The post ٹیسٹ چیمپئن شپ پاکستان کیلیے ’سانپ سیڑھی‘ کا کھیل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں