راولپنڈی: شاداب خان نے ورلڈکپ میں رن ریٹ بہتر نہ ہونے کا ملبہ کنڈیشنز پر ڈال دیا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل رائونڈر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں بھاری مارجن سے شکست ہوئی، اس کے بعد موسم اور پچز کی وجہ سے بڑا اسکور کرنے میں مشکل پیش آتی رہی۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم متوازن اور اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے،ہمارا دن بھی اچھا نہیں تھا،توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ بعد ازاں کم بیک کیا،ورلڈکپ کے 3میچز میں بہتر رینکنگ کی ٹیموں کو شکست دی،ان میں سے 2سیمی فائنل میں ہیں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،مجھے اپنی پرفارمنس سے زیادہ اس بات کی خوشی ہوتی کہ سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوتے۔
شاداب خان سمیت اسپنرز کے زیادہ کامیاب نہ رہنے کے سوال کا جواب عماد وسیم نے دیتے ہوئے کہا کہ غیرایشیائی ٹیمیں سلوبولرز کو دیگر ملکوں سے بہتر کھیلنے لگی ہیں،اسپنرز کا کامیاب ہونا آسان نہیں،سلوبولرز اب ایشیائی بیٹسمینوں کی زیادہ وکٹیں لیتے ہیں۔
The post شاداب خان نے ورلڈکپ میں رن ریٹ بہتر نہ ہونے کا ملبہ کنڈیشنز پر ڈال دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل