محمد عامر کے بعد وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان

فاسٹ بولر وہاب ریاض عید کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے پی سی بی حکام  سے اجازت طلب کریں گے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے ریڈ بال کو خیرباد کہنے کی اجازت ملنے کی صورت میں  محمد عامر کے بعد  وہ دوسرے  گرین شرٹس کے فرنٹ لائن بولر ہوں گے جو پانچ روزہ کھیل سے کنارہ کشی کریں گے۔ وہاب ریاض جو ان دنوں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، وہ اب ساری توجہ وائٹ بال یعنی محدود اوورز کی کرکٹ پر دینا چاہتے ہیں۔

فاسٹ بولر سمجھتے ہیں کہ ان کی عدم موجودگی میں حسن علی، محمد عباس، عثمان شنواری، شاہین آفریدی  سمیت کئی ایسے نوجوان بولرز موجود ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں  ٹیم کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پینتیس سالہ بائیں ہاتھ کے پیسر  ستائیس ٹیسٹ میچوں میں تراسی شکار کرنےکا اعزازرکھتے ہیں۔ ورلڈکپ میں اچانک انٹری کے بعد شاندار پرفارمنس دینے والے وہاب ریاض نے آخری بار اکتوبر دوہزاراٹھارہ میں دبئی  کےمقام پر آسٹریلیا کے خلاف  پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلاتھا۔لاہوری بوائے نے دوہزار دس میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ لی تھی۔

The post محمد عامر کے بعد وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں