ویمن کرکٹرز ملٹری اکیڈمی میں بھی ٹریننگ کریں گی

 لاہور:  قومی ویمن کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ 16 اگست سے شروع ہوگا جب کہ ایک روزملٹری اکیڈمی کاکول میں بھی ٹریننگ ہوگی۔

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنا ہے، بعد ازاں آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت کرنا ہوگی،اکتوبر میں ’’اے‘‘ ٹیم دورئہ سری لنکا پر روانہ ہوگی، ان ایونٹس کی تیاری کیلیے سینئرز کے ساتھ جونیئرز کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی 3رکنی سلیکشن کمیٹی میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔ انھوں نے ایبٹ آباد میں ہائی پرفارمنس کیمپ کیلیے عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمہٰ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، حرینہ سجاد، ارم جاوید، جویریہ رؤف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی،بی بی ناہیدہ، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، نداراشد، رامین شمیم، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، ثنا میر،سدرہ امین، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہٰ حسین، عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر کو منتخب کیا ہے۔

ہیڈ کوچ مارک کولز،بیٹنگ کوچ اقبال امام، ٹرینرجمال حسین، کوچ اے ٹیم شاہد انور، منیجر عائشہ جلیل، فزیو ڈاکٹر رفعت اصغر گل اور ساجدہ فجر بھی ہمراہ ہوں گی، کیمپ 16 اگست سے 31 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران ایک روزملٹری اکیڈمی کاکول میں بھی ٹریننگ ہوگی۔

عروج ممتازنے کہا کہ ہائی پرفارمنس کیمپ کا مقصد تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتربنانا اور مستقبل کے ایونٹس کی تیاری کرنا ہے، اے ٹیم کے دورئہ سری لنکاکی تیاریوں کیلیے جونیئر کرکٹرز کوکیمپ میں طلب کیا ہے،کوچز کو پلیئرز کی صلاحیتیں پرکھنے اور نکھارنے میں مدد ملے گی۔

The post ویمن کرکٹرز ملٹری اکیڈمی میں بھی ٹریننگ کریں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں