مانچسٹر: دولت مند لوگ دکھاوے کے طور پر پارک خریدتے ہیں اور پورا جزیرہ اپنے نام کرلیتے ہیں لیکن اب آپ چاہیں تو خوبصورت سبزے میں گھرا ایک پورا آتش فشاں پہاڑ اپنے نام کرسکتے ہیں اور وہ بھی صرف 60 ہزار ڈالر میں لیکن گھبرائیے نہیں کہ آتش فشاں ٹھنڈا ہوچکا ہے۔
اس پہاڑ کا نام پوسبری کلمپ ہے جو انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں واقع ہے اور صرف 93 لاکھ روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔ اس کی بلندی 500 فٹ اور اطراف میں 5 ایکڑ کا دل فریب سبزہ بھی ہے جس میں شاہ بلوط، گل ذخیرہ اور دیگر اقسام کے درختوں کی بھرمار ہے۔
اپنے محلِ وقوع کی بنا پر یہ آتش فشاں ایک جانب تو عجوبہ ہے اور دوسری جانب ایک گھنا جنگل بھی ہے۔ یہاں ایک چرچ بھی قائم ہے اور دیہاتی طرز کا بڑا مکان بھی ہے۔
یہاں کی مٹی پوٹاشیئم سے بھرپور ہے جس کی وجہ پورا علاقہ سائنسی تحقیق کے لیے ایک بہترین جگہ بن چکا ہے اور اسی بنا پر یہاں سائنسداں بھی آتے رہتے ہیں۔ آتش فشاں کے ایجنٹ کا نام جیکسن اسٹاپس ہے اور انہی سے رابطہ کرکے آتش فشاں پہاڑ خریدا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے ایک شخص نے اپنی محبوبہ کے لیے سمندر کا ایک بڑا ٹکڑا خریدا تھا اور اس کے حوالے کردیا تھا۔
The post برطانیہ میں مُردہ آتش فشاں برائے فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب