ممبئی: بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی جڑیں کافی گہری نکلیں، ویمنز کرکٹر اور تامل ناڈو لیگ کے ساتھ دوسرے ایونٹس کے پلیئرز کی جانب سے بھی مشکوک روابط رپورٹ کیے گئے۔
بھارتی ایونٹس کے پلیئرز کی جانب سے بھی مشکوک روابط رپورٹ میں تامل ناڈو کے 8، کرناٹکا پریمیئر لیگ کے 2 اور ممبئی ٹی 20 لیگ کا ایک پلیئر شامل ہے، ان سب کی رپورٹس کی چھان بین نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو کافی مصروف کررکھا ہے۔
اے سی یو کے چیف اجیت سنگھ نے کہاکہ جس وقت خاتون کرکٹر کو اپروچ کیا گیا وہ ڈیوٹی پر نہیں تھیں بلکہ بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبلی ٹیشن کے مرحلے سے گزررہی تھیں۔
یاد رہے کہ انھیں اپروچ کرنے والے دونوں افراد جتیندر کوٹھاری اور راکیش بافنا کے خلاف بنگلور میں ہی ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہے۔
The post بھارتی ایونٹس میں پلیئرز کی جانب سے مزید مشکوک روابط رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل