بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل نے جوئے کو ہی قانونی قرار دینے کا مطالبہ کردیا

موہالی:  بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن چیف اجیت سنگھ شیخاوت نے جوئے کو ہی قانونی قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

اجیت سنگھ شیخاوت نے کہاکہ کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلیے ملک میں جوئے کو قانونی حیثیت دی جائے، البتہ میچ فکسنگ کے خلاف سخت قوانین متعارف کرانے چاہئیں۔

تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں سامنے آنے والے فکسنگ اسکینڈل کے تناظر میں انھوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن کلاسز میں شرکت کے بعد کھلاڑیوں نے مشکوک روابط کو فوری رپورٹ کرنا شروع کردیا ہے، ہم اس حوالے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

The post بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل نے جوئے کو ہی قانونی قرار دینے کا مطالبہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں