لاہور: پی سی بی نے ڈومیسٹک ریٹینر معاہدے سے متنازع شق نکالنے کا عندیہ دے دیا۔
گزشتہ روز قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران ایک کوچ نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ ان کی حکام سے بات ہو گئی،کھلاڑیوں کو اداروں کی ٹیم چھوڑنے کا نہیں کہا جائے گا، اس حوالے سے معاہدے میں نئی شق شامل کر کے کرکٹرزکو ایک صفحہ دوبارہ بھیجا جائے گا، اس پیش رفت پر ان پلیئرز نے سکھ کا سانس لیا جنھیں ٹیمیں بند ہونے کے باوجود تاحال ڈپارٹمنٹس نے فارغ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی سینئر ہو یا جونیئر ہر کھلاڑی کو ماہانہ 50 ہزار روپے دے گا، کھلاڑیوں کا موقف تھا کہ انھیں اپنے ڈپارٹمنٹس سے اس سے کافی زیادہ تنخواہ ملتی ہے وہ اسے کیسے چھوڑ سکتے ہیں، اسی لیے بورڈ نے متنازع شق ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
The post پی سی بی نے ڈومیسٹک ریٹینر معاہدے سے متنازع شق نکالنے کا عندیہ دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل