پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل

 کراچی: بارش کے باعث پہلا ون ڈے منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکن بورڈ نے باہمی مشاورت کے بعد  مزید بارش کی پیش گوئی کو مدنظر  رکھتے ہوئے دوسرے ون ڈے کی تاریخ تبدیل کردی، دوسرا ون ڈے اب اتور کی بجائے 30 ستمبر بروز پیر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  مزید بارشوں کے امکان اور گراونڈ کی صورتحال کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ جمعہ کے میچ کی ٹکٹ آئندہ میچز کے لیے کار آمد ہوں گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا، میچ کا ٹاس ڈھائی بجے ہونا تھا جو شہر میں بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور بعد ازاں گراؤنڈ میں پانی بہت زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے پہلا ایک روزہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

The post پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں