انسٹریکٹر کے بے ہوش ہونے پر زیر تربیت پائلٹ کی دل دہلا دینے والی لینڈنگ

سڈنی: پہلی پرواز ہو اور 6 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز زناٹے بھرتے ہوا اڑتا چلا جا رہا ہو اور اس وقت پتہ چلے کہ انسٹریکٹر بے ہوش ہے تو زیر تربیت پائلٹ کا حواس باختہ ہونا یقینی ہے جو کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زیر تربیت پائلٹ کی پہلی پرواز کے دوران انسٹریکٹر کے بے ہوش ہوجانے کا واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں آسٹریلوی نوجوان میکس سیلویسٹر اپنی زندگی میں پہلی بار جہاز اُڑانے کا تجربہ کیا جو نہایت خوفناک رہا۔

سلویسٹر ایئر آسٹریلیا انٹرنیشنل کے انسٹریکٹر کے ساتھ اپنی پہلی پرواز کی اڑان بھری اور جب جہاز 6 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو ساتھ بیٹھا انسٹریکٹر بے ہوش ہوکر سلویسٹر کے کندھے پر گر گیا اور بار بار جگانے پر بھی نہیں اُٹھا۔

سلویسٹر نے کنٹرول ٹاور میں ہنگامی لینڈنگ کا کوڈ بھیجا، کنٹرول ٹاور سے گفتگو میں سلویسٹر نے بتایا کہ پہلی پرواز ہے اور کبھی لینڈنگ نہیں کی ہے تاہم کنٹرول ٹاور نے جذبات قابو میں رکھنے اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لینڈنگ کے لیے ہمت بندھائی۔

سلویسٹر نے کنٹرول ٹاور سے موصول ہونے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہچکولے کھاتے اور زمین پر پہنچتے ہی لڑکھڑاتے لڑکھراتے جہاز لینڈ کر ہی گیا۔ سلویسٹر کے اہلیہ اور دو بچے بورڈنگ سے یہ سارے مناظر دیکھ رہے تھے۔

The post انسٹریکٹر کے بے ہوش ہونے پر زیر تربیت پائلٹ کی دل دہلا دینے والی لینڈنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں