یو اے ای کے کرکٹرز2 لاکھ 72 ہزار ڈالر کے عوض فکسنگ پر تیار ہوئے، رپورٹ

 دبئی: یو اے ای کے کپتان محمد نوید اور سینئر کرکٹر شیمان انور 2 لاکھ 72 ہزار ڈالر کے عوض  ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 3 میچز میں فکسنگ پر تیار ہوئے تھے۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان پر اپریل میں دورہ زمبابوے سے نظر رکھی ہوئی تھی، ہرارے میں پولیس نے ایک اور کرکٹر مہردیپ چاکر کو 3 دیگر بھارتی باشندوں کے ہمراہ گرفتار کیا تاہم بعد میں انھیں چھوڑ دیا گیا تھا، مہردیپ نے وہیں قدیر احمد کو بھی فکسنگ میں الجھانا چاہا تھا۔ نوید اور شیمان نے جمعے سے شروع ہونے والے ایونٹ میں کچھ سیشن اور میچ کا نتیجہ فکس کرنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی اسی وجہ سے ان سب کو معطل کیا گیا۔

اینٹی کرپشن یونٹ نے اس بارے میں پولیس کو بھی رپورٹ کردی ہے، نوید اور شیمان کو ذاتی طور پر ان پر عائد چارجز سے آگاہ کیا گیا، قدیر پاکستان گئے ہوئے ہیں جبکہ مہردیپ کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔

The post یو اے ای کے کرکٹرز2 لاکھ 72 ہزار ڈالر کے عوض فکسنگ پر تیار ہوئے، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں