پاکستانی شائق کی ویرات کوہلی کو اپنے ملک میں کھیلنے کی دعوت وائرل

کراچی: پاکستانی شائق نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اپنے ملک میں کھیلنے کی دعوت دے دی۔

پاکستانی شائق نے سری لنکا سے تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران ایک پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جس پر کوہلی سے کہا گیاکہ وہ پاکستان آکر کھیلیں، ان کی اس تصویر کو ایک اور شائق نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کوہلی سے کہا کہ پاکستانی شائقین انھیں اپنے ملک میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ پوسٹ جلد ہی وائرل ہوگئی جب کہ بیشتر بھارتی شائقین نے بھی اس درخواست کی حمایت کردی۔

The post پاکستانی شائق کی ویرات کوہلی کو اپنے ملک میں کھیلنے کی دعوت وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں