لاہور: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ رات میں اوس پڑنے کا امکان ہے اس لیے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جب کہ مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے 170 رنز کا ہدف دیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کئی اسٹار کرکٹرز کے بغیر میدان میں اترنے والی سری لنکن ٹیم کیخلاف ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کی تھی، مسلسل 2 میچز میں شکستوں کے باوجود مہمان ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی امید افزا رہی، کراچی میں غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے پہلا میچ ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
The post پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل