قومی ٹی ٹوئنٹی کپ؛ کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں

فیصل آباد: قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران پروفیشنل کمینٹیٹرز کی خدمات حاصل کرنے پر زور دیا جانے لگا، فیصل اقبال کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے کارٹون کمنٹری کا سلسلہ چل رہا ہے،پی ٹی وی سپورٹس کو اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا،ہمیشہ ایک اچھا ٹورنامنٹ غیر پیشہ ور کمنٹیٹرز کی وجہ سے برباد کردیا جاتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو معیاری براڈ کاسٹنگ اور کمنٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز سمیت متعدد صارفین نے بھی فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی کپ میچز کے دوران کی جانے والی کمنٹری کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

The post قومی ٹی ٹوئنٹی کپ؛ کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں