پودے کی طرح روشنی جذب کرنے والی انقلابی جیکٹ

 لندن: اس انوکھی جیکٹ کو ٹائم میگزین کی جانب سے 2018 میں بہترین ایجاد کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔ یہ عین ایک پودے کی طرح کام کرتی ہے یعنی یہ سورج کی روشنی جذب کرکے توانائی جمع کرتی ہے۔

سولرچارجڈ جیکٹ بہت آرام دہ، ہلکی پھلکی اور بارش سے بچانے والی ہے۔ اب رات کے وقت آپ اس پر فون کی لائٹ یا چارج ڈال کو کچھ بھی لکھ سکتے ہیں اور وہ الفاظ گھنٹوں تک جیکٹ پر چکمتے رہتے ہیں۔ اس طرح پولیس اہلکار یا ٹریفک ہموار رکھنے والے سرکاری افراد بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

سولر جیکٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ جتنا اندھیرا ہوگا یہ اتنی ہی روشن ہوتی جاتی ہے۔ اس سے قبل دن کی روشنی اور توانائی جذب کرکے رات میں چمکنے والے کپڑے صرف تجربہ گاہ تک ہی محدود تھے اور باہر کے ماحول میں ان کی افادیت ختم ہوجاتی تھی۔ لیکن یہ جیکٹ حقیقی دنیا کےلیے بنائی گئی ہے۔ یہ اتنی نرم و ملائم ہے کہ مٹھی میں سما جائے۔ اس سے پسینہ باہر نکل جاتا ہے لیکن بارش کا پانی اندر نہیں آسکتا ہے۔

جیکٹ کی سب سے اوپری سطح پر خاص قسم کی ایک پرت موجود ہے جس میں فاسفورس پر مبنی روشن ہونے والا ایک مرکب ہے۔ اس پر روشنی پڑتی ہے تو جیکٹ اسے جذب کرتی ہے اور رات میں اسے دھیرے دھیرے خارج کرتی ہے۔ اس طرح جیکٹ زندہ پودوں کی طرح روشنی جمع کرتی رہتی ہے۔

جیکٹ جتنی زیادہ روشنی جذب کرتی ہے، اس سے اتنی ہی زیادہ دیر کےلیے روشنی خارج ہوتی ہے۔ یہ جیکٹ تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور اسے کئی اہم امور کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس جیکٹ کی قیمت 445 ڈالر رکھی گئی ہے۔

The post پودے کی طرح روشنی جذب کرنے والی انقلابی جیکٹ appeared first on ایکسپریس اردو.


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں