احمد شہزاد ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی کے برابر آگئے

فیصل آباد: احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک کرکٹ میں 5 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ سنچریاں اسکور کرنے والے  پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ ایشیاء کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے جو کہ پانچ سنچریاں اسکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 6 سنچریاں کرکے ایشیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ احمد شہزاد نے فیصل آباد میں جاری ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے نادرن ٹیم کیخلاف 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

The post احمد شہزاد ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی کے برابر آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں