لاہور: عمر اکمل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مرتبہ صفر پرآؤٹ ہونے والے بیٹسمین بن گئے۔
سری لنکا سے لاہور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انھوں نے فاسٹ بولر نوان پردیپ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا دی،83ویں میچ میں یہ نواں موقع تھا جب وہ کھاتہ نہ کھول پائے،ان سے قبل سابق کپتان شاہد خان آفریدی 99 میچز میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
The post عمر اکمل سب سے زیادہ صفر پرآؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل