مصباح پر سفارشیوں کو بھرتی کرنے کے الزام پر پی سی بی وضاحت دینے لگا

 لاہور:  ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پر سفارشیوں کو بھرتی کرنے کے الزام پر پی سی بی نے وضاحت پیش کردی۔

اعلامیے میں سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاکہ سلیکشن کمیٹی مکمل طور پر بااختیار اور ملک کے بہترین کرکٹرز کو مواقع دے رہی ہے، مصباح فارم، فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں،احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی۔

The post مصباح پر سفارشیوں کو بھرتی کرنے کے الزام پر پی سی بی وضاحت دینے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں