صارفین اب انسٹاگرام کی نئی شکل دیکھ سکیں گے

سان فرانسسکو: سوشل نیٹ ورک کی مقبول اپیلی کیشن انسٹاگرام  کے صارفین اب اس ایپ کی نئی شکل  دیکھ سکیں گے۔

انسٹاگرام نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے  ہوئے’ڈارک موڈ‘ کا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس سے صارف اپنے طور پر ایپ کا انٹرفیس تبدیل کرسکتا ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے یہ فیچر بی ٹا ورژن پر موجود تھا لیکن اب یہ سب کے لیے دستیاب ہے۔

insta

انسٹاگرام کے آفیشل  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کمپنی کے سی ای او موسیری نے واضح کیا کہ فی الحال ’ڈارک موڈ‘ کو آئی او ایس 13 اور اینڈرائڈ10 ڈیوائسز پر  انسٹاگرام کے اپ ڈیٹ ورژن  کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ یہ فیچر ان اینڈرائڈ9 فونز کے لیے قابل استعمال ہوگا جس میں ڈارک موڈ کا کی سہولت موجود ہو۔

اس سے قبل  یوٹیوب اور ٹوئٹر بھی ڈارک موڈ متعارف کراچکے ہیں جس میں صارف اپنی سہولت کے مطابق ایپلی کیشن کا انٹرفیس تبدیل کر تے ہیں۔ڈارک موڈ میں انٹرفیس کا پس منظر سیاہ اور ٹیکسٹ سفید رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے اور زیادہ تر افراد اس فیچر کو کم روشنی یا رات کے وقت استعمال کرتے ہیں۔

The post صارفین اب انسٹاگرام کی نئی شکل دیکھ سکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں