بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد کل کراچی پہنچے گا

 کراچی:  بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد جمعرات کو ڈھاکا سے کراچی پہنچ رہا ہے، وفد لاہور اور اسلام آباد بھی جائے گا۔

بنگلا دیشی سیکورٹی ٹیم  دورے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی،  انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفد کو  سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی،سیکوریٹی کلیرنس ملنے پر بنگلادیش کی قومی ٹیم سمیت تین ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

بنگلا دیش انڈر16 کرکٹ ٹیم نے 22 اکتوبر کو آنا ہے،بنگلادیشی ویمن ٹیم کی 23 اکتوبر کو آمد طے ہے،بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے جنوری2020 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

The post بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد کل کراچی پہنچے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں