پہلا ٹی 20؛ پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف

سڈنی: پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے  119 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ  میں کھیلے جارہے  پہلے میچ میں آسٹریلیا نے  ٹاس جیت  کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے  بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان صرف ایک  رن پر ہی فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑگیا، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔  ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے حارث سہیل بھی کچھ نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔  سرفراز کی جگہ پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان کا ساتھ دیا اور مجموعی اسکور کو  70 تک لے گئے۔ رضوان  30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

13ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ بارش ہوگئی، جس پر کھیل 15، 15 اوورز تک محدود  کردیا گیا۔ بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو رنز بنانے کی رفتار میں اضافے  کے بجائے وکٹیں گرنے  کی اسپیڈ بڑھ گئی، بعد میں آنے والے آصف علی اور عماد وسیم  بھی بابر اعظم کا ساتھ نہ دے سکے، آصف نے 10 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ پاکستان نے مقررہ 15 اوورز میں 107 رنز بنائے، تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کے لئے 15 اوورز میں 119 رنز کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ  59 رنز بنائے۔

 

The post پہلا ٹی 20؛ پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں