تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پرتھ: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بالنگ ہی کرتے تھے۔

قومی ٹیم میں آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان آصف علی، وہاب ریاض اور محمد عرفان کی جگہ امام الحق، خوشدل شاہ، موسی خان اور محمد حسنین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، آسٹریلوی ٹیم میں پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا کو ڈراپ کرکے  ایبٹ اور اسٹین لیک کو شامل کیا گیا ہے۔

آج کا میچ قومی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، میچ جیتنے کی صورت میں ٹی 20 سیریز برابر ہو جائے گی جب کہ ہارنے کی صورت میں آسٹریلیا 0-2 سے سیریز اپنے نام کرلے گا۔

The post تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں