کراچی: پاکستان نے شوٹنگ میں تیسرا اولمپک کوٹا حاصل کرلیا، گلفام جوزف اولمپک کوٹا حاصل کرنے والے تیسرے شوٹر بن گئے۔
پاکستانی کھلاڑی گلفام جوزف نے قطر میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ ایئرپسٹل میں اولمپک کوٹا حاصل کر لیا جب کہ جی ایم بشیر اور خلیل اختر پہلے ہی اولمپک میں شرکت کا حق حاصل کرچکے۔
سیکریٹری قومی شوٹنگ ایسوسی ایشن رضی احمد خان نے شوٹنگ میں تین اولمپک کوٹا ملنے کو خوش آئند قرار دیا ہے جب کہ اُن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پاکستان ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں میڈل جیت سکتا ہے۔
The post پاکستان کو ٹوکیو اولمپکس میں تیسرا کوٹا مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل