مکی آرتھر کی چھٹی، ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

 کراچی: ڈین جونز کو پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر تمام ہوگیا، فرنچائز نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کیساتھ معاہدہ پر دستخط کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر جاری کرتے ہوئے ان کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب دیگر فرنچائزز میں معین خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، عاقب جاوید لاہور قلندرز اور محمد اکرم پشاور زلمی کے کوچ برقرار رہیں گے، ملتان سلطانز کی منیجمنٹ بھی جوہان بوتھا کی جگہ اینڈی فلاور کو ذمہ داریاں سونپنے پر غور کررہی ہے،ان کی معاونت کیلیے قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود اور مشتاق احمد بھی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ڈین جونز کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 2 ٹائٹلز اور 8 پلے آف میچز میں سے 6 جیتے، قومی ٹیم کے  بھی کیا جاچکا ہے، رسمی اعلان ہونا باقی ہے۔

The post مکی آرتھر کی چھٹی، ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں