پی سی بی کا اقبال امام کو قومی ویمن تیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ

 لاہور: پی سی بی نے اقبال امام کو قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا، باقاعدہ اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق  بورڈحکام نے اقبال امام کو یہ عہدہ سونپنے پر اتفاق کیاہے، قومی ویمن ٹیم کی اگلی سیریز ملائیشا کے خلاف اننگلینڈ کے خلاف ہے جس کے لیے نومبر کے آخری ہفتے پاکستانی ٹیم نے روانہ ہوناہے۔ اس کے بعد قومی ویمن ٹیم آسٹریلیا میں ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مین شرکت کرے گی۔

اقبال امام اس سے پہلے گرین شرٹس کے ساتھ عبوری ہیڈ کوچ کے طورپر ذمہ داریاں نبھارہے تھے،۔پی سی بی نے ہیڈکوچ  کے عہدے کے لیے باقاعدہ اشتہار دے کر خواہشمندوں کے انٹرویوز بھی کیے تھے۔

The post پی سی بی کا اقبال امام کو قومی ویمن تیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں