فلوریڈا: اس مینڈک کا نام ’’ٹوبی دی ٹوڈ‘‘ ہے جبکہ انسٹاگرام پر اس کا اکاؤنٹ ’’یابوئی ٹوبی ٹوڈ‘‘ ہے جسے فلوریڈا کی رہائشی سواناہ مائیکل چلارہی ہیں۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ سواناہ کو اپنے گھر کے باہر خالی پورچ میں روز رات کو یہ مینڈک پھدکتا ہوا اور مختلف چیزوں کو ادھر سے ادھر کھنگالتا ہوا نظر آتا۔
ان کے دل کو مینڈک کی یہ حرکتیں بھا گئیں اور وہ اس کے لیے گڑیوں کا پرانا گھر لے آئیں جس پر انہوں نے خفیہ کیمروں کے ذریعے مینڈک کی ریکارڈنگ شروع کردی۔ اس دوران کئی مناظر ایسے بھی آئے جب وہ مینڈک بالکل انسانوں جیسی حرکتیں کرتا دکھائی دے رہا تھا۔ سواناہ نے ان تصویروں کو الگ کرکے پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگانا شروع کیا، اور اس کے بعد انہوں نے ’’یابوئی ٹوبی ٹوڈ‘‘ کے نام سے اس کا علیحدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا دیا۔

اس اکاؤنٹ پر جہاں مینڈک کی تصویریں پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دلچسپ اور مزاحیہ کیپشن بھی اس کے 80 ہزار سے زائد فالوورز کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔ مینڈک کو اس سے کچھ ملا ہو یا نہ ملا ہو، لیکن سواناہ سے مختلف اداروں نے رابطہ شروع کردیا ہے تاکہ وہ مینڈک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی مصنوعات کی تشہیر بھی کرسکیں۔
میں جوتے بھی پہنتا ہوں

مجھے سلائی کرنا بھی آتا ہے

کیا خیال ہے، ایک ایک کپ چائے ہوجائے؟

ہیلو! جی آپ کی آواز ٹھیک سے سنائی نہیں دے رہی!

ہیلو فینز! میں آپ کی ای میلز کے جوابات ’’بقلم خود‘‘ اپنے کمپیوٹر سے دیتا ہوں!

شاید آپ جانتے نہیں، میں بہت پڑھا لکھا اور دانشور قسم کا مینڈک ہوں۔

میں اپنے گھر کی صفائی کا خیال رکھتا ہوں، آپ بھی گندگی نہ پھیلایا کیجیے۔

سردی میں سورج کی تیز روشنی بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔

اچھا دوستو، شب بخیر!

The post سوشل میڈیا پر مینڈک کی تصاویر وائرل، 80 ہزار فالوورز بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب