سنگِ مرمر سے تراشا ہوا… ’’سر پھاڑ‘‘ تکیہ

میلان: خبردار! یہ تکیہ جتنا خوبصورت نظر آتا ہے، اتنا ہی خطرناک ہے۔ اگر آپ تھکے ہارے کہیں سے آئے ہیں تو آرام کی غرض سے اس تکیے پر اپنا سر نہ دے ماریئے گا ورنہ آپ کا سر پھٹ بھی سکتا ہے؛ کیونکہ یہ تکیہ نہیں بلکہ سنگِ مرمر سے تراشا ہوا، تکیے کا مجسمہ ہے جو دیکھنے میں بالکل اصلی تکیے جیسا نظر آتا ہے۔

ناروے کے ماہر مجسمہ ساز ہاکون اینتون فیگراس کو مختلف انسانوں اور چیزوں کے مجسمے بناتے بناتے خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ الگ کرکے دیکھا جائے، چنانچہ انہوں نے سنگِ مرمر (سفید پتھر) کو اس انداز سے تراشنا شروع کر دیا کہ وہ دور سے دیکھنے پر سفید اور نرم و ملائم تکیے کی طرح دکھائی دینے لگے۔

ہاکون اپنے کام میں اس قدر ماہر ہیں کہ بعض لوگ ان کے بنائے ہوئے ’’پتھریلے تکیوں‘‘ کو چھو کر دیکھتے ہیں اور تب کہیں جاکر انہیں یقین آتا ہے کہ یہ اصلی تکیے نہیں بلکہ سنگِ مرمر سے تراشے ہوئے، تکیوں کے بُت ہیں۔

اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو صرف 21 سیکنڈ کی یہ یوٹیوب ویڈیو خود دیکھ لیجئے:

The post سنگِ مرمر سے تراشا ہوا… ’’سر پھاڑ‘‘ تکیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں