لاہور: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم بنگلادیش نے محمد متھن کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آج کی وکٹ مختلف لگ رہی ہے، بنگلادیش کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے تاہم دوسری جانب بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ آج کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو شکست دیدی
واضح رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
The post دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ بنگلادیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل