لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

 لاہور: پی ایس ایل فائیو کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، دلبر حسین کی جگہ عثمان شنواری اور راجا فرضان کی جگہ معاذ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ کراچی کنگز میں مچل میکلنگن کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے پچھلے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

The post لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں