لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم گھر پر سخت ٹریننگ سے وقت گزارنے لگے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو میں بابر اعظم نے اپنا ورک آؤٹ پلان شیئر کردیا جس میں وہ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گھر پر رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ سب کچھ چھوڑ کر بیٹھ جائیں، ورک آؤٹ کریں اور پھر نتیجہ دیکھیں۔
بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے پوچھاکہ وہ گھر میں رہ کرکیا کررہے ہیں۔ اس بارے میں اپنی ویڈیو یا رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ساتھ ہی انھوں نے یہ تلقین بھی کی کہ گھر میں رہتے ہوئے دوسروں سے مناسب فاصلہ بھی برقرار رکھیں۔
The post بابر اعظم گھر پر سخت ٹریننگ سے وقت گزارنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل