کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم آج کے میچ میں آرام کررہے ہیں اور ان کی جگہ قومی ٹی ٹوئںٹی کے کپتان بابراعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے اس میچ کا جیتنا انتہائی ضروری ہے جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں رن ریٹ کی بنیاد پر ایک ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرے گی تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کی صورت میں پشاور زلمی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

The post کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں