سچن ٹنڈولکر نے کسی بھی بھارتی کھلاڑی سے زیادہ رقم کورونا فنڈ میں دیدی

سچن ٹنڈولکر نے کسی بھی بھارتی کھلاڑی سے زیادہ رقم کورونا فنڈ میں دیدی۔

سابق بھارتی کپتان نے مجموعی طور پر 50لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں، کسی بھی بھارتی کھلاڑی نے اس سے زیادہ رقم جمع نہیں کرائی، انہوں نے 25لاکھ روپے وزیراعظم فنڈ اور اتنے ہی وزیراعلیٰ فنڈ میں جمع کروائے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹر عرفان اور یوسف پٹھان نے بڑودہ پولیس کو 4 ہزار ماسک دیئے ہیں، مہندرا سنگھ دھونی نے ایک این جی او کو ایک لاکھ روپے عطیہ کئے، اس سے قبل بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے ضرورت مندوں کو مفت چاولوں کی تقسیم کیلیے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

The post سچن ٹنڈولکر نے کسی بھی بھارتی کھلاڑی سے زیادہ رقم کورونا فنڈ میں دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں