خطرہ مول لے کر ننھے کتے کی جان بچانے والے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل

 انقرہ: ترکی میں خطرہ مول لے کر آئل ٹینک میں گرے ہوئے ننھے کتے کو بچانے والے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق ترکی میں ایک 10 سالہ بچے نے تیل کے ٹینک میں گرجانے والے کتے کے پلے کو اپنی ساتھیوں کی مدد سے خطرہ مول لے کر بچالیا۔ ٹینک سے نکال کر ننھے کتے کے جسم سے تیل کو اچھی طرح صاف کیا اور اس کا جسم خشک کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے اور اس کے ساتھیوں نے بعد میں کتے کی خوراک کا بھی انتظام کیا۔  ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا اور بچے کے جذبۂ ہمدردی کو خوب سراہا۔

The post خطرہ مول لے کر ننھے کتے کی جان بچانے والے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں