کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز میں الیکس ہیلز کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں غیر ملکی کھلاڑیوں میں فل سالٹ اور کولن انگرام شامل ہیں۔
The post کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل