لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آگے بڑھتے ہوئے ہینڈ سینی ٹائزرز بنانے کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف مہم میں ہم سب کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔ وارن ایک کمپنی کے ساتھ بطورپارٹنر وابستہ ہیں جو اس وائرسکے خلاف آگاہی مہم چلانے کے ساتھ سینئی ٹائزرز بھی بنائے گی۔شین وارن نے کہا کہ انسانی صحت کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا، ہمیں وائرس کیخلاف لڑنا اور اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی بچانا ہے۔
The post کورونا سے جنگ، شین وارن کا ہینڈ سینی ٹائزرزبنانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل