کورونا سے جنگ ؛ اعصام الحق بھی میدان میں آگئے

کراچی: کورونا وائرس کی وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق اپنی اہلیہ کے ساتھ میدان میں آگئے۔

اعصام الحق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرین کی امداد کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر اعصام الحق فاؤنڈیشن کے تحت خدمت انجام دیں گے، انھوں نے کہا کہ بطور انسان اور مسلمان ہمیں اس قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا ہے، اس سے ڈرنا نہیں، میں اپنی فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں مستحق افراد میں کھانا تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

اس سلسلے میں ضرورتمند افراد کے لیے راشن بیگ  تیار کیے جائیں گے،اعصام الحق  نے اس کارخیر میں عوام سے حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے عطیات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، انھوں نے کہا کہ ایک خاندان کے لیے راشن بیگ پر 3500 روپے لاگت آ رہی ہے، اگر کوئی ایک ہزار روپے کا عطیہ دے گا تو باقی رقم فاؤنڈیشن ادا کریگی، اعصام الحق نے رقم عطیہ کرنے والے افراد کو اپنی دستخط شدہ کتاب بھی ارسال کرنے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

The post کورونا سے جنگ ؛ اعصام الحق بھی میدان میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں