میرے پاس ایسا آئیڈیا ہے کہ ملک کا قرضہ اُتر جائے گا، جاوید میانداد

 اسلام آباد: پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ  میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا قرض اتارا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قائم فنڈ کے لیے جاری ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اب تک صرف اپنے مفادات حاصل کرنے والوں نے حکمرانی کی ہے اور اب ہمیں عمران کی صورت میں لوگوں کا درد رکھنے والا سربراہ مملکت ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی تھون

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے اور لوگ مجبور ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنا آسان نہیں ہوگا۔ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ مل کر فنڈ ریزنگ کی ہے اور اس مہم میں بھی ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔

The post میرے پاس ایسا آئیڈیا ہے کہ ملک کا قرضہ اُتر جائے گا، جاوید میانداد appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں