فلڈ لائٹس کے باوجود سکینڈ الیون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دن کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ

 لاہور: فلڈ لائٹس سہولت کے باوجود سکینڈ الیون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز دن کی روشنی میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں فلڈ لائٹس کی سہولت کے باوجود یکم اکتوبر سے شیڈول سکینڈ الیون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کےمیچز دن کی روشنی میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  پہلا میچ صبح 9 بجے اور دوسرا دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوا کرے گا، 6 صوبائی ٹیموں کے پریکٹس سیشینز کا آج سے آغاز ہورہاہے۔ ہائی پرفارمنس سینٹر کے ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن کوچز کو آج کوویڈ ایس او پیز پر بریفینگ بھی دیں گے۔

The post فلڈ لائٹس کے باوجود سکینڈ الیون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دن کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں